Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ 2021 سے دستبرداری پر غور

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی بی سی آئی) نے ایشیا کپ 2021 میں شرکت...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 12:10am

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی بی سی آئی) نے ایشیا کپ 2021 میں شرکت سے دستبرداری پر غور شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھارتی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی دوڑ میں موجود ہے جو کہ جون 2021 میں لارڈز کے میدان پر شیڈول ہے، دوسری جانب 2020 میں ملتوی ہونے والا ایشیا کپ بھی جون 2021 میں ہی شیڈول ہے۔

اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل نہیں بھی کر پاتی تو پھر بھی وہ ایشیا کپ سے دستبرداری پر غور کررہے ہیں تاکہ کوویڈ کی وجہ سے ملتوی ہونے والی کسی بھی ہوم سیریز کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2019 ورلڈکپ میں آخری بار آمنے سامنے آئی تھیں

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2020 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا تھی تاہم یہ ایونٹ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑگیا تھا۔ بعدازاں پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے میزبانی کے حقوق کا تبادلہ کرلیا تھا جس کے نتیجے میں جون 2021 میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا اور ایشیا کپ 2022 کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div