Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز...
اپ ڈیٹ 19 جنوری 2021 04:31pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل سکس کیلئے محدود تعداد میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم لانے کیلئے این سی اوسی سے اجازت مانگ لی۔

پاکستانی شائقین کیلئے اچھی خبر، پی سی بی نے این سی اوسی سے رابطہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور پی ایس ایل سکس کے میچز کیلئے محدود تعداد میں شائقین کو اجازت دینے کی درخواست کردی۔ سیریز کے ٹکٹوں کیلئے ٹینڈر بھی جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی فروری کے اوائل میں کورونا صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ کو جواب دے گا۔ اجازت ملنے کی صورت میں لاہور میں 12 ہزار جبکہ کراچی میں 14 ہزار تماشائی اسٹیڈیمز میں میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div