Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے...
شائع 21 جنوری 2021 05:30pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 222 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1870 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

20 جنوری 2021 کے ریٹ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1853 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

19 جنوری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 750 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1844 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div