Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک: پالیسی ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے مزید دو ماہ تک سات...
شائع 22 جنوری 2021 06:26pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ بغیر کسی تبدیلی کے مزید دو ماہ تک سات فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

گورنر استیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال بہت بہتر ہے، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، لیکن یہ عارضی ہوگی، رواں مالی سال افراط زر کی شرح سات سے نو فیصد تک رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملکی معیشت پر پریس بریفنگ دی اور کہا آٹو، سیمنٹ اور دیگر صنعتیوں میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اب تک کرنٹ اکاؤنٹ فاضل ہے اور اب معیشت میں بحالی آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان عوام کے پیش نظر شرح سود سات فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، لیکن یہ اضافہ وقتی ہوگا

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پہلی بار فارورڈ گائڈنس کا سلسلہ شروع کیا ہے، حکومت اور اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے باعث معاشی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div