Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹرنیشنل و لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 22 جنوری 2021 08:48pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز کی کمی سے 1845 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

21 جنوری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 342 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 222 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 17 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1870 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

20 جنوری 2021 کے ریٹ

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 130 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 880 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالرز کے مزید اضافے سے 1853 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div