Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 22 جنوری 2021 09:03pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 13 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعے کے روز ڈالر 13 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 42 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اگر آج سے تقریباً 2 ماہ قبل کی بات کی جائے تو 13 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 158 روپے 16 پیسے تھی مگر آج اس کی قدر 160 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔

اس 2 ماہ سے کچھ زائد عرصے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 2 روپے 59 پیسے بڑھ چکی ہے۔

سونے کے ریٹ

آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 25 ڈالرز کی کمی سے 1845 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div