Aaj TV News

BR100 5,205 Decreased By ▼ -24 (-0.45%)
BR30 26,756 Decreased By ▼ -198 (-0.74%)
KSE100 47,793 Decreased By ▼ -80 (-0.17%)
KSE30 19,161 Decreased By ▼ -32 (-0.17%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,000,034 1,425
DEATHS 22,939 11
Sindh 362,182 Cases
Punjab 351,707 Cases
Balochistan 29,357 Cases
Islamabad 85,230 Cases
KP 141,359 Cases

اسلام آباد:وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں،آپ تاعمرقیداورنااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیئے گا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ وزیراعلیٰ یا کوئی پبلک آفس ہولڈرکہے کہ”میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں“،وزیر ہو یا وزیراعلیٰ سب عوام کو جوابدہ ہیں،وفاقی وزیرکی حیثیت سے آرٹیکل149 اور دیگر شقوں کے تحت کوئی آفیسر اوروزیراعلیٰ وفاقی حکومت کی انکوائری سے روگردانی نہیں کرسکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پلان،استعفوں سے شروع ہوئےاورجلسوں پر رکے ،اب وہاں بھی بس ہوگئی تو عدم اعتماد کی گفتگوکررہے ہیں،کس مائی کےلال کی جرآت ہےوزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادلانےکی،آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیئے گا،کیاپدی اور کیا پدی کا شوربہ۔