Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 998,609 2,158
DEATHS 22,928 40
Sindh 361,160 Cases
Punjab 351,592 Cases
Balochistan 29,301 Cases
Islamabad 85,179 Cases
KP 141,288 Cases

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جہلم اورچکوال میں ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ آنا ایک خوش آئند بات ہے۔

اسلام آباد میں جہلم اور چکوال میں ہائی اسپیڈ براڈبینڈ پروجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے۔اس پروجیکٹ 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔اب جہلم اور چکوال کوتیز ترین انٹرنیٹ ملے گا۔انٹرنیٹ آنے کے بعد بہت تبدیلی آئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں تیزی سے انٹرنیٹ کی سہولیات کے حوالے سے کام چل رہا ہے اوراسی حوالے سے پارلیمنٹ میں بھی کام شروع کیا گیا ہے۔آئی ٹی منسٹری پوری طرح اس کام میں لگی ہوئی ہے ۔فائیو جی کے بعد دنیا اور بھی آگے جائے گی۔

امین الحق نے کہا ہمارے یہاں بہت بڑی آبادی انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے۔ہمارا مستقبل انٹرنیٹ سے جڑا ہے۔