Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

وزیرمنصوبہ بندی کا سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھنے پر زور

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے...
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2021 08:24pm

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھنے اور ان کی جلد تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں سی پیک کے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سی پیک چین پاکستان اقتصادی تعاون میں اضافے کےلئے ایک ترجیحی منصوبہ ہے۔

فورم نے سی پیک کے تحت ورکنگ گروپس کے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اجلاس میں صنعتی تعاون،توانائی،بنیادی ڈھانچے،گوادر،سائنس و ٹیکنالوجی،سماجی و اقتصادی ترقی،زراعت، ٹرانسپورٹ اور روابط میں سی پیک منصوبوں پر مجموعی پیشرفت اور ان منصوبوں پر عملدرآمد میں حائل مسائل کے بارے میں بتایا گیا۔

کمیٹی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ متعلقہ وزارتوں کو تصفیہ طلب بین الوزراتی مسائل باضابطہ طور پر سی پیک کے بارے میں کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کرنا چاہیئے اور ان کے حل کے لئے سفارشات بھی دینی چاہیئے۔

کمیٹی نے کہا کہ مختلف منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div