Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں واٹس ایپ کی متبادل ایپ کی تیاری جاری

سینیٹ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جلد موبائل فون تیار کئے...
شائع 26 جنوری 2021 09:22pm
سائنس

سینیٹ اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں جلد موبائل فون تیار کئے جائیں گے جبکہ واٹس ایپ کی متبادل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت چئیرمین صادق سنجرانی نے کی۔ وزارت ہوابازی نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایا کہ امریکہ میں موجود روز ویلٹ ہوٹل کو فروخت نہیں کیا جارہا۔ روز ویلٹ ہوٹل 18 دسمبر 2020 سے بند ہے۔ ہوٹل کی سائیٹ لیز پر دینے کی وزارت نجکاری کی تجویز زیرغور ہے۔

2010 کے بعد سے ہوٹل کی آمدن میں کمی ہو رہی ہے۔ 2010 میں روز ویلٹ ہوٹل کی سالانہ آمدن 8 ہزار 333 ڈالر تھی۔ 2019 میں ہوٹل کی سالانہ آمدن 1495 ڈالر رہ گئی۔ آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے بتایا کہ ملک میں بہت جلد موبائل فون کی مینوفیکچرنگ و اسمبلنگ ہوگی۔

امین الحق کا کا کہنا تھا کہ اس بارے میں پالیسی کی ای سی سی و کابینہ سے منظوری ہوچکی ہے۔ واٹس ایپ کے متبادل ایپ کی تیاری ہو رہی ہے ،اس پر حکومت کام کررہی ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ثمینہ سعید کا شہر میں مکانوں و عمارتوں پر موبائل کمپنیوں کے ٹاور لگے ہیں جو کینسر کا باعث بن رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بتایا کہ موبائل ٹاورز کی تنصیب کا معاملہ آئی ٹی منسٹری کا کام ہے اور ہماری وزارت نے بھی سفارش کی ہے کہ ان ٹاورز کو شہر سے باہر لگایا جائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی غیر موثر ہونے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر علی محد خان نے اسے واچ ڈاگ کہا تو رضا ربانی نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور کہا یہ وزیر صاحب کی سلپ آف ٹنگ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ کا واچ ڈاگ نہیں ہوسکتا، آئین کی رو سے پارلیمنٹ واچ ڈاگ ہے۔

رضا ربانی نے کہا کہ ملائشیا میں پی آئی اے کے جہاز کو گرفتار کرلیا گیا، یہ جان بوجھ کر کرایا گیا ہے تاکہ پی آئی اے کی نجکاری کی جاۓ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل اس وقت غیر فعال ہیں۔ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ اور ممبران کی نشتسین خالی ہے، آئین کا تقاضہ ہے کہ اس کی تشکیل ہو۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ فروری کے آخر تک اسلامی نظریاتی کونسل کے 8 ممبران کی تقرری ہو جائے گی، وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں۔ الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجائے احتجاج شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی، دو ممالک نے جے یو آئی ف کو فنڈنگ کی۔ کرپشن ، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا، اسی لئے اس کا خطرہ ہے۔ منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا۔ چھ ہفتے گزر گئے، احتجاج بھی کردیا لیکن رسیدیں دکھانا پڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے پی آئی اے سمیت 41 اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا۔ ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوا جو جرمنی سے ملا۔ گروی رکھنے کی باتیں کرنیوالے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کے کیس ہماری حکومت کے دور میں نہیں بنے۔ براڈ شیٹ کا کیس کا پی ٹی آئی کی حکومت لیکر آئی تھی۔ جے آئی ٹی میں وکٹری کا نشان بنا کر بعد میں لعن طعن کی گئی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں چینی 140روپے کلو پہنچ گئی لیکن کوئی کمیشن نہیں بنا شریف خاندان اور زرداری خاندان کی شوگر ملیں ہیں۔ بتایا جائے دادو اور ٹھٹھہ شوگر مل کیسے خریدی گئی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے اس میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔ مراد دسعید کی لمبی تقریر پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور کہا کہ وہ بور ہو رہے ہیں۔

مشیر وزیراعظم بابر اعوان نے صدر کے 20 اگست کو ایوان سے خطاب پر شکریے کہ تحریک ایوان میں پیش کی۔ سینیٹ اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div