Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

انٹربینک: ڈالر 160 روپے سے نیچے آگیا

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 04 فروری 2021 09:00pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں کمی، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج جمعرات کے روز امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہوگئی ہے۔ ڈالر 160 روپے 19 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب 24 قیراط سونے کی قیمت میں 650 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 650 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 558 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 33 ڈالرز کی کمی سے 1812 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 30 اور 26 روپے کی کمی سے بالترتیب 1350 اور 1157 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div