Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

انٹربینک: پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
شائع 10 فروری 2021 08:09pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، رواں کاروباری ہفتے کے 3 روز میں ڈالر 68 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بدھ کے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 4 پیسے کی مزید کمی دیکھی گئی ہے جس سے ڈالر 159 روپے 35 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی کرنسی کی قدر میں پیر کو 43 پیسے، منگل کو 21 پیسے اور آج بدھ کو 4 پیسے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 022 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالرز کی کمی سے 1841 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1390 اور 1192 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div