Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجی افسران کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے'

غیرملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں کہابلوچستان میں11کان کنوں کےقتل سےتعلق کی بناپراہم گرفتاریاں کی ہیں۔
شائع 24 فروری 2021 09:24pm

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کہتے ہیں احسان اللہ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔احسان اللہ احسان کو دوبارہ گرفتار کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےغیرملکی میڈیاکےنمائندوں سےگفتگومیں کہاجس ٹوئٹراکاؤنٹ سےملالہ یوسفزئی کودھمکی دی گئی وہ ایک جعلی اکاؤنٹ تھا۔بلوچستان میں11کان کنوں کےقتل سےتعلق کی بناپراہم گرفتاریاں کی ہیں۔شمالی وزیرستان میں خواتین کوقتل کرنےوالےدہشتگردوں کابھی جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان مخالف شدت پسندوں کی مدد کررہا ہے اوراس کاعلم افغان انٹیلیجنس کو بھی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیشن نےبہت پیشرفت کی ہے۔یہ معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرنےبتایاگزشتہ ماہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں ہزارہ برادری کے گیارہ کان کنوں کے قتل میں ملوث اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایاسیکیورٹی فورسز بچے کچے دہشتگردوں کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کررہی ہیں۔انہی کارروائیوں پر شدت پسندوں کی طرف سے ردعمل بھی آتا ہے۔گزشتہ دنوں خواتین کی کار پر حملہ اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا پاکستان میں شدت پسندوں کی مدد افغانستان سے کی جارہی ہے۔جہاں بھارت ان تنظیموں کو ناصرف اسلحہ اور پیسے دے رہا ہے بلکہ نئی ٹیکنالوجی سے بھی نواز رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاکستان ہرقیمت پرافغانستان میں امن چاہتاہےاوراس سلسلےمیں جوکچھ ہوسکتاتھا وہ پاکستان کرچکاہے۔

واضح کیاکہ یہ ہرگزممکن نہیں کہ کابل پرطالبان دوبارہ سے قابض ہوں اور پاکستان ان کی حمایت کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div