Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عمر اکمل کی سزا میں 6 ماہ کمی، ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ عائد

لاہور: پی ایس ایل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر...
شائع 26 فروری 2021 08:52pm

لاہور: پی ایس ایل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے قومی کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں 6 ماہ کی کمی کردی، اُن کی سزا ڈیڑھ سال سے کم کرکے 12 ماہ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی ڈیڑھ سالہ سزا کم کرکے ایک سال کردی جو 20 فروری 2021 کو مکمل ہوچکی۔

عالمی ثالثی عدالت نے انڈیپنڈ نٹ ایڈجوڈیکٹر کے فیصلے کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈاور عمر اکمل کی جانب سے دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.4.4کی ایک مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 12 ماہ کی پابندی اور بیالیس لاکھ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

20 فروری 2020 کو معطلی کا شکار ہونے والے عمر اکمل اب 42 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جمع کرانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے طے شدہ ری ہیب پروگرام پر عمل کرکے دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

عدالت نے عمر اکمل کے 2 موبائل فونز واپس کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عمر اکمل اور ان کے وکلا نے جرمانے پر تعجب کا اظہار کیا اور عدالت سے وضاحت طلب کرلی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div