Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹی وی میزبان پر برہنہ عورت کے قاتلانہ حملے کی ویڈیو جاری

رومانیا کے ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں دکھایا...
شائع 25 مارچ 2021 11:13am

رومانیا کے ذرائع ابلاغ میں ایک ویڈیو نشر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک حواس باختہ خاتون ٹی وی چینل کے پروگرام کی میزبان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم چینل کے دفتر میں موجود دوسرے افراد نے اس برہنہ عورت کو پکڑ کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

رومانیا کے ایک مقامی چینل پر نشر ہونے والے 'ایسیسس ڈائریکٹ' کی میزبان کو گذشتہ جمعہ کی شام جب وہ پروگرام پیش کررہی تھیں، حقیقی دہشت اور خوف کا سامنا کرنا پڑا جب ایک برہنہ عورت بھاگتی ہوئی ان کی طرف بڑھی۔

برہنہ عورت نے ٹی وی میزبان Mirela Vaida پر پتھر پھینکنے کی کوشش کی مگر وہاں پر موجود دوسرے لوگوں نے خاتون کو پکڑ لیا۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے موقعے پر پہنچ کر حملہ آور خاتون کو گرفتار کر لیا۔

ٹی وی کا عملہ جب پولیس کو کال کر رہا تھا تو خاتون چیخ چیخ‌کر کہہ رہی تھی کہ وہ ٹی وی میزبان Mirela Vaida کو قتل کرنا چاہتی ہے۔

پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر میزبان کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والی عورت اعصابی اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ اس پر الزام ہے کہ پانچ سال قبل اس نے ایک خاتون کو میٹرو ٹرین پر دھکا دے دیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div