Aaj TV News

BR100 4,909 Increased By ▲ 114 (2.38%)
BR30 25,627 Increased By ▲ 667 (2.67%)
KSE100 45,683 Increased By ▲ 976 (2.18%)
KSE30 18,797 Increased By ▲ 521 (2.85%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 800,452 4825
DEATHS 17,187 70
Sindh 278,545 Cases
Punjab 290,788 Cases
Balochistan 21,743 Cases
Islamabad 73,450 Cases
KP 114,077 Cases

ماؤ نواز باغی بھارت کی 20 سے زائد ریاستوں میں سرگرم ہیں۔ تاہم یہ چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں زیادہ متحرک ہیں اور ان علاقوں کے جنگلات اور دوردراز کے علاقوں میں یہ اپنا اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

یہ محروم اور پسے ہوئے طبقات کو حقوق دلانے کے لیے مسلح جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ تحریک 1960 کی دہائی میں مغربی بنگال کے نکسل باڑی گاؤں سے شروع ہوئی تھی اور اسے بھارت کے محروم اور پسے ہوئی طبقات میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

بھارتی حکمران اس تحریک کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے رہے ہیں جب کہ عوامی سطح پر ان کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔