Aaj TV News

BR100 4,865 Decreased By ▼ -7 (-0.14%)
BR30 25,552 Decreased By ▼ -34 (-0.13%)
KSE100 45,307 Decreased By ▼ -93 (-0.21%)
KSE30 18,503 Decreased By ▼ -29 (-0.16%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 772,381 5499
DEATHS 16,600 148
Sindh 274,196 Cases
Punjab 276,535 Cases
Balochistan 21,127 Cases
Islamabad 70,984 Cases
KP 108,462 Cases

اسلام آباد سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر کا سر تھا نہ پیر،انہیں پارلیمنٹ میں تقریر کرنا چاہیئے تھی ،ایک جماعت کو کالعدم قرار دے کر مذاکرات کئے جارہے ہیں،اگر مذاکرات کرنے تھے تو کالعدم کیوں قراردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے ،کسی کونہیں پتہ ملک کے حالات کیا ہیں،دارالحکومت میں کنٹینررکھےہیں،کس بات کا خوف ہے،وزیر اعظم نے جو تقریر کی اس کا سرہےنہ پیر،وزیراعظم نے پارلیمان کو بند کر کے تقریر کی،ہرشخص کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کیا کررہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کوقومی اسمبلی میں سفیر سے متعلق بیان دینا چاہیئے تھا،پھریہ بتائیں کہ مظاہرین سےمعاہدہ کس نے کیا تھا،لاہورکےحقائق عوام کے سامنے نہیں آسکے،‏ایک جماعت کوکالعدم قراردےکرمذاکرات کئے جارہےہیں،‏مذاکرات کرنےتھےتوپھرکالعدم قرارکیوں دیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی مخلوق اب زمینی مخلوق بن چکی ہے،فیض آباد میں جو ہوااس کے حقائق بہت تلخ ہیں،واحدحل ایک کمیشن ہے جس میں حقائق سامنےآئیں،وزیروں کو بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا،یہ پانچواں وزیرخزانہ ہے،آج ہرشخص وزیرخزانہ بنا ہوا ہے،یہ سرکس ہے۔