Aaj TV News

BR100 5,006 Increased By ▲ 34 (0.68%)
BR30 25,951 Increased By ▲ 149 (0.58%)
KSE100 46,311 Increased By ▲ 214 (0.46%)
KSE30 18,903 Increased By ▲ 122 (0.65%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 905,852 2253
DEATHS 20,400 92
Sindh 310,557 Cases
Punjab 335,577 Cases
Balochistan 24,638 Cases
Islamabad 80,529 Cases
KP 130,187 Cases

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کیمبرج امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اےاور او لیول امتحانات کے بقیہ پیپرز لینے کیلئےکمیبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کا کہہ دیا ، کیمبرج سے مثبت جواب آنے کیلئے پرامید ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں امتحانات دینے والے طلبہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

وزیرتعلیم نے کہاکہ بچوں کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے مشکل حالات میں سخت فیصلے کئے، برٹش کونسل انسداد کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کیلئے پرعزم ہے، حکومت ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کرے گی۔

شفقت محمود کا کہنا ہے کہ جو طلبہ اور ان کے والدین ابھی مطمئن نہیں ہیں، وہ اکتوبر، نومبر میں ہونے والے امتحانات میں شرکت کرسکتے ہیں، اس کیلئے کوئی اضافی اخراجات نہیں لئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ بقیہ پیپرز لینے کیلئے کیمبرج سے 13 ماہ کی شرط پر نظرثانی کرنے کا کہا ہے، کیمبرج غیرمعمولی صورتحال کومد نظر رکھے، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کیمبرج کا جلد مثبت فیصلہ آئے گا۔