Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

تاجروں کا گراسری اسٹورزاور بیکریز کے اوقات بڑھانے کا مطالبہ

لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت سے گراسری سٹورز اور بیکریز کے...
شائع 29 اپريل 2021 10:09pm
کاروبار

لاہور چیمبر آف کامرس نے حکومت سے گراسری سٹورز اور بیکریز کے اوقات کار رات دس بجے تک بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایل سی سی آئی کے صدر طارق مصباح نے کہا ہے کہ اضافی اوقات کار سے کاروباری طبقے پر پریشر کم ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایل سی سی آئی نے کہا ہے کہ گراسری سٹورز، بیکریز اور کنفیکشنریز کو رات دس بجے تک کام کرنے کی اجازت دی جائے، یہ کاروبار براہ راست عوام سے جڑے ہوئے ہیں، اور ان کے اوقات کار میں اضافے سے عوام کو بھی بڑا ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کورونا کی وجہ سے پیداشدہ صورتحال اور محدود اوقات کار کی وجہ سے کاروباری شعبے میں بہت تشویش پائی جاتی ہے، اوقات کار میں اضافے سے تاجروں پر مالی دباﺅ کچھ کم ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ گروسری اسٹورز اور بیکریوں کو ایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کیلئے اضافی اوقات کار کا اعلان کیا جائے۔ کاروباری برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے جو حکومت کو محاصل اور لوگوں کو روزگار مہیا کر رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div