Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے زمبابوے کو اننگز اور 116رنز سے شکست دیدی

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور116رنز سےشکست...
شائع 01 مئ 2021 08:41pm

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور116رنز سےشکست دےدی۔ڈھائی سو رنز کی برتری کے بعد قومی بولرز نے زمبابوے کو دوسری اننگز میں 134 پر ڈھیر کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل تین روز میں نمٹا دیا۔

میزبان ٹیم کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پہلی اننگزمیں زمبابوے کو176پرچلتا کیاپھر پاکستان نے جم کر بلے بازی کی۔

فواد عالم 140رنز بنا کر پاکستان کی جانب ٹاپ اسکورر رہے۔426رنز کا ٹوٹل بنایا۔

دوسری اننگز میں بولرز پھر جھپٹ پڑے۔زمبابوے کی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا۔حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اننگز 134 پر تمام ہوئی۔

دوسرا ٹیسٹ سات مئی سے ہرارے میں ہی شروع ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div