Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

زمبابوے کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، کھلاڑیوں کی تیاری کا آغاز

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز...
شائع 04 مئ 2021 10:38pm

زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلیے قومی ٹیم نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

کھلاڑیوں ںے ہرارے اسپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ کی۔ فیلڈنگ پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔ دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے شروع ہوگا۔

پہلا ٹیسٹ اننگز اور ایک سو سولہ رنز سے جیت کر پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز اور116رنز سےشکست دےدی۔ڈھائی سو رنز کی برتری کے بعد قومی بولرز نے زمبابوے کو دوسری اننگز میں 134 پر ڈھیر کردیا۔

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل تین روز میں نمٹا دیا۔

میزبان ٹیم کو اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کرسیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

پہلی اننگزمیں زمبابوے کو176پرچلتا کیاپھر پاکستان نے جم کر بلے بازی کی۔

فواد عالم 140رنز بنا کر پاکستان کی جانب ٹاپ اسکورر رہے۔426رنز کا ٹوٹل بنایا۔

دوسری اننگز میں بولرز پھر جھپٹ پڑے۔زمبابوے کی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھیر دیا۔حسن علی نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔ اننگز 134 پر تمام ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div