Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر

چکن فارمرز کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی، کراچی میں مرغی کا ...
شائع 11 مئ 2021 07:55pm

چکن فارمرز کی منافع خوری عروج پر پہنچ گئی، کراچی میں مرغی کا گوشت پانچ سو ساٹھ روپے کلو ہوگیا، شہری کہتے ہیں قیمت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ گوشت خریدنا ممکن نہیں رہا۔

اندھیر نگری چوپٹ راج کراچی میں چکن فارمرز کی دیدہ دلیری جاری ہے ،

زندہ مرغی تین سو تیس روپے کردی جس کے بعد دکانداروں نے گوشت پانچ سو ساٹھ روپے کلو کردیا۔ آئے روز بڑھتے دام نے شہریوں کو پریشان کردیا۔

دکانداروں کے پاس وہی گھسا پٹا بہانا موجود ہے پیچھے سے مہنگا ملتا ہے۔

کمشنر کراچی کی لسٹ کے مطابق بیچنا ممکن نہیں۔ بازار میں مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ دو سو چودہ روپے ہے لیکن فروخت پانچ سو بیس سے پانچ سو ساٹھ روپے میں جاری ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div