Aaj TV News

BR100 5,093 Decreased By ▼ -3 (-0.06%)
BR30 25,710 Decreased By ▼ -45 (-0.17%)
KSE100 47,312 Decreased By ▼ -6 (-0.01%)
KSE30 18,963 Decreased By ▼ -11 (-0.06%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,020,324 4,497
DEATHS 23,209 76
Sindh 374,434 Cases
Punjab 354,904 Cases
Balochistan 30,019 Cases
Islamabad 86,602 Cases
KP 142,799 Cases

اسلام آباد:حکومت نے 16مئی سے 30سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کے سربراہ اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی استعداد کار بڑھنے سے ویکسی نیشن کے عمل میں بہتری آ رہی ہے، کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، تمام وفاقی یونٹس میں شہریوں کی ویکسینشن ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک روز میں 1لاکھ 31 ہزار 517 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 38 لاکھ 83 ہزار 884 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔