Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پھلوں کی قیمتوں میں کئی گناہ اضافہ

وفاقی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ، رمضان...
شائع 12 مئ 2021 07:40pm
کاروبار

وفاقی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ گئی ، رمضان ریلیف پیکج ختم ہونے اور انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث دکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ لگا رکھے ہیں ۔

رمضان سستے بازار ختم ہونے کے بعد عید الفطر کی آمد کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

حکومتی ریلیف پیکج ختم ہونے سے دو سو روپے ملنے والا کیلا بازار سے 300 روپے فی درجن تک پہنچ گیا، سیب 250 سے 300،، آلو بخارا 400 ، آم 250،، دیگر پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا، قیمتیں اوٹ او کنڑول ہونے پر خریدار سیخ پا ہیں ، کہتے ہیں کورونا کیساتھ ساتھ مہنگائی پر کنڑول بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

دکاندار پرانی رٹ دہراتے ہوئے کہتے ہیں منڈی سے مہنگی چیز لا کر سستی کیسے بیچ دیں۔

شہر اقتدار کی مارکیٹوں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہونے پر انتظامیہ بھی غائب ہو گئی، دکانداروں من مانے ریٹ مقرر کر لیئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div