Aaj TV News

BR100 5,093 Decreased By ▼ -3 (-0.06%)
BR30 25,710 Decreased By ▼ -45 (-0.17%)
KSE100 47,312 Decreased By ▼ -6 (-0.01%)
KSE30 18,963 Decreased By ▼ -11 (-0.06%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,020,324 4,497
DEATHS 23,209 76
Sindh 374,434 Cases
Punjab 354,904 Cases
Balochistan 30,019 Cases
Islamabad 86,602 Cases
KP 142,799 Cases

کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے کراچی میں سی ویو جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں،، پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر اور کیسز میں بتدریج اضافےکے باعث حکومت کی جانب سے مزید سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، اسی سلسلے کے پیش نظر کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کیلئے سی ویو جانے والے راستے بھی بند کیے گئے ہیں،، کلفٹن کے ساحل جانے والے تمام راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران تمام تفریحی مقامات بند رکھنے کےاحکامات ہیں جبکہ ایس او پی پر سختی سے عمل کیلئے کلفٹن کے ساحل پر خصوصی اقدامات کے تحت پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے ۔