Aaj TV News

BR100 5,089 Decreased By ▼ -7 (-0.15%)
BR30 25,662 Decreased By ▼ -93 (-0.36%)
KSE100 47,273 Decreased By ▼ -45 (-0.09%)
KSE30 18,964 Decreased By ▼ -11 (-0.06%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,020,324 4,497
DEATHS 23,209 76
Sindh 374,434 Cases
Punjab 354,904 Cases
Balochistan 30,019 Cases
Islamabad 86,602 Cases
KP 142,799 Cases

حماس کے اسرائیل پر داغے گئے سیکڑوں میزائل نشانے پر لگے۔ اسرائیل کا جدید ترین دفاعی سسٹم فیل ہوگیا۔ سارے شہر حماس کے نشانے پرآگئے۔

اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں حماس کی القسام بریگیڈ نے سیکڑوں راکٹ داغ دیے۔

جدید اینٹی میزائل سسٹم نے کئی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کردیا ۔ اس کے باوجود کئی میزائل نشانوں پر لگے۔

راکٹ حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی شہر اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن تباہ ہوگئی۔

تل ابیب ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل کرنا پڑا۔ ہالون میں ٹی وی اسٹیشن کی عمارت تباہ کردی گئی ۔

اب تک ایک فوجی سمیت چھ اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

اسرائیلی شہر لد میں خانہ جنگی کی صورتحال ہے ۔ حکومت کو صورتحال پر قابو پانے کیلیے ایمرجنسی نافذ کرنا پڑ گئی۔