Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی۔ شہداء فیملی...
شائع 19 مئ 2021 09:33am
کاروبار

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی۔ شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس سمیت دیگر اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اطلاق 19 مئی سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس سمیت دیگر بچت اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کردی، جس کا اطلاق 19 مئی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کا شرح منافع 11.52 فیصد سے کم کرکے 11.04 فیصد کردیا گیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع میں 600 روپے کمی کی گئی جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع 7200 روپے ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 لاکھ روپے کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی سالانہ منافع میں 500 روپے کمی کردی گئی، جس کے بعد یہ منافع 37 ہزار سے کم ہوکر 36 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس پر منافع 9.20 فیصد سے کم کرکے 9 فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر سالانہ منافع کی موجودہ شرح برقرار رہے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div