Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سندھ ریونیو بورڈ: ٹیکس مراعات دینے کی اسکیم کا اعلان

سندھ ریونیو بورڈ کا سندھ سیلز ٹیکس بقایاجات کو ختم کرنے کیلئے...
شائع 31 مئ 2021 07:22pm
کاروبار

سندھ ریونیو بورڈ کا سندھ سیلز ٹیکس بقایاجات کو ختم کرنے کیلئے ٹیکس مراعات دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا۔

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اورٹیکس دہندگان ایسوسی ایشن کی درخواست پرسندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے ٹیکس مراعات یافتہ اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جرمانے سے استثنیٰ دیا جاسکتا ہے اور سندھ سیلز ٹیکس کے نادہندہ کو ایک اہم ریلیف ملے گا۔

پیر کو جاری ایک بیان میں سندھ روینیو بورڈ نے بتایا کہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکس دہندگان ایسوسی ایشن کی سفارش پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ روینیو بورڈ ٹیکس ترغیبی اسکیم کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت جرمانے کو کالعدم قرار دیا جائے گا۔

ٹیکس نادہندگان کو جرمانے سے استثنیٰ حاصل ہوگا بشرطیکہ وہ رواں سال جون 2021 میں سندھ سیلز ٹیکس کے بقایا جات کی رقم جمع کرائیں۔

ٹیکس مراعات یافتہ اسکیم کے تحت جرمانہ اور ڈیفالٹ سرچارج کی مکمل چھوٹ ہوگی اگر بقایا جات کی بنیادی رقم 21 جون تا 30 جون 2021کے درمیان جمع کرائی جائے۔ تاہم ڈیفالٹ سرچارج کی صرف 5 فیصد اور 10 فیصد رقم قابل ادائیگی ہوگی اگر ٹیکس کی رقوم 21 جون اور 30 جون 2021 تک جمع ہوجاتی ہیں تو جرمانہ سے مکمل مستثنیٰ ہوگا۔

سندھ حکومت پر امید ہے کہ 30 جون 2021 کو ختم ہونے والی اس ’’ایک وقتی سہولت‘‘ سے ٹیکس دہندگان مستفید ہوں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div