Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ایل پی جی کی قیمت 6 روپے فی کلو بڑھادی گئی

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، چار روز کے دوران ایل ...
شائع 22 جون 2021 07:19pm
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، چار روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا، قیمت چھ روپے کلو بڑھادی گئی۔

گھریلو سلنڈر اکہتر روپے اور کمرشل سلنڈر دو سو چہیتر روپے مہنگا ہوگا، چار روز کے دوران ایل پی جی سولہ روپے کلو مہنگی ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے، چار روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت تیسری بار بڑھا دی گئی۔

جمعہ اور ہفتے کو قیمت پانچ پانچ روپے کلو بڑھائی گئی، جبکہ آج چھ روپے کلو اضافہ کیا گیا، فی کلو قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈراکہتر روپے اور کمرشل سلنڈر دو سو چہیتر روپے مہنگا ہوگیا۔

چار روز کے دوران ایل پی جی سولہ روپے کلو مہنگی ہوگئی، چار روز میں گھریلو سلنڈر ایک سو اکیانوے روپے اور کمرشل سلنڈر سات سو چھپن روپے مہنگا ہوا۔

ملک بھر میں ایک ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچپن روپے کلو ہوگئی، تاہم گلگت بلتستان میں ایک کلو ایل پی جی ایک سو ستر روپے میں دستیاب ہے،

ادھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی پالیسی دوہزار اکیس میں ذمینی راستے ایل پی جی کی درآمد پر ریگولیٹری عائد کی گئی ہے، جس سے قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، انھوں نے ایل پی جی پالیسی فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تیس جون کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div