Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظور، ہڑتال کی کال واپس

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظورکرلئے ، جس کے...
شائع 26 جون 2021 12:14am
کاروبار

حکومت نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات منظورکرلئے ، جس کے بعد مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی ۔ وفاقی وزیر حماد اظہرنے کہا کہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے ۔

اسلام آباد میں حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات دو گھنٹے جاری رہے ۔ مذاکرات میں وزہر توانائی حماد اظہر، سیکرٹری پٹرولیم اور ایسوسی ایشن کے عہدیدار شریک ہوئے ۔

مذاکرات میں ٹیکسز میں کمی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی ۔ مطالبات کے حق میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کل سے ہڑتال پر تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرلیے ۔ ہم نے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کیا ہے ۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آئل ٹینکرزایسوسی ایشن سےمذاکرات کا سلسلہ جاری تھا ۔ افہام و تفہیم کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے۔ ہم پورا سال ملتے رہیں گے۔ ہم نےبات چیت کا ایک فورم بنادیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے ۔ معاملات بگڑے ہیں تو اسکا مطلب ہے دونوں طرف خامیاں تھیں ۔

ٹینکر ایسوسی ایشن رہنماؤں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ والے معاملے کے بعد ہماری حکومت کے ساتھ کمٹمنٹ ہوئی تھی ہماری گاڑیاں اپ ڈیٹ ہوئی ہیں ۔ ٹینکرز کی اپ گریڈیشن 100 فیصد مکمل ہوچکی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div