Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

گیس کی قلت عارضی قرار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کہا ہے کہ آج کل گیس کی...
شائع 29 جون 2021 06:52pm
کاروبار

وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کہا ہے کہ آج کل گیس کی عارضی قلت ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کا کہنا ہے کہ پورٹ پر نیا جہاز آگیا ہے، دو سے تین روز میں ری گیسیفاٸی کرے گا، چند روز میں گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

کراچی کی تمام انڈسٹریل ایسوسی ایشنز کے نمائندے بجلی اور گیس کی صورتحال پر سیخ پا ہوگئے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے کراچی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر کے سامنےشکایات کے انبار لگادیئے۔

صنعت کاروں نے کہا بجلی اور گیس کے مسائل ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر بولے یقین دلاتا ہوں چند روز میں گیس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

تابش گوہر نے کہا کہ جی آٸی ڈی سی سے ایل این جی اسٹوریج قائم کریں گے، اسٹوریج کی صلاحیت زیادہ نہ ہونے کی وجہ سے سستی گیس نہیں خریدی۔

انھوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں ولنگ پالیسی آگئی ہے،

تابش گوہر کا کہنا تھا کراچی سے لاہور تک گیس پاٸپ لاٸن پہنچانا چاہتے ہیں، ایس ایس جی سی میں صنعتی شعبے کی نماٸندگی ہونا چاہئیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div