Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے اضافہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی...
شائع 30 جون 2021 10:59pm
کاروبار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دو روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے چوالیس پیسے اضافہ کردیا گیا۔

معاون خصوصی شہبازگل نے ٹویٹ کیا ہے کہ اوگرا نے چھ روپے پانچ پیسے اضافہ تجویز کیا تھا لیکن وزیراعظم نے دو روپے فی لیٹر اضافے کی اجازت دی ہے۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 1 روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گیس بحران نے پشاور میں بھی سی این جی اسٹیشنز پر تالے لگوادیئے ۔ ڈرائیورز کے ساتھ شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ۔ شہری دگنا کرایا دینے پر مجبور ہیں ۔

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور میں بھی کئی سی این جی سٹیشنز بند ہیں، رکشے اور گاڑیاں سی این جی سٹیشنز پر سی این جی کےملنے کا انتظار کرنے لگے۔

رکشہ ڈرائیور کہتے ہیں کہ پہلے کورونا وائرس، لاک ڈاون اور اب سی این جی بندش نے بےروزگاری میں اضافہ کردیا ہے. کمائیں گے نہیں تو کھائیں گے کیسے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div