Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

سینئر اداکار انور اقبال بلوچ ہم سے جدا ہوگئے

شمع ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والےسئینر اداکار انور...
شائع 01 جولائ 2021 07:42pm

شمع ڈرامے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والےسئینر اداکار انور اقبال آج ہم سے جدا ہوگئے ۔

ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انور اقبال بلوچ نے جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری لی۔ 1976 میں پروڈکشن سے کیرئیر کا آغاز کیا۔

بلوچی زبان کی پہلی فلم ’حمل و ماہ گنج‘ کی پروڈکشن کی اور اس میں بطور ہیرو بھی خود ہی آئے تھے۔

انوراقبال بلوچ چند روز سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے، کچھ عرصے قبل انہیں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔

وہ کراچی کے اسپتال میں اکہتر برس کی عمرمیں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ایک ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کورونا سے جاں بحق ہوئی تھیں۔ انہوں نے سوگوران میں 4 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div