Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انسٹاگرام میں ٹک ٹاک کی طرز پر بڑی تبدیلی

ٹک ٹاک کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور روز اسکے صارفین...
شائع 01 جولائ 2021 10:57pm
سائنس

ٹک ٹاک کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور روز اسکے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ، اور اب ایسا نظر آریا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ بھی ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی صارفین کی تعداد سے متاثر ہوکر انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے۔

فیس بک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے سربراہ آدم موسری نے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے ، ویڈیو میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام پر صارف کی فیڈ میں اب فل اسکرین اور تجویز کردہ ویڈیو بھی نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔

ویڈیو میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم تجربہ کرنے جارہے ہیں کہ انسٹاگرام پر اس حوالے سے تفریحی، موبائل فرسٹ اور مکمل اسکرین کے ویڈیو سے بھرپور مواد کا احاطہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنیوالے مہینوں میں انسٹاگرام پر مختلف نوعیت کے تجربات صارفین کو نظر آئیں گے۔

آدم موسری کا مزید کہنا تھا کہ انسٹاگرام کا آئندہ فل اسکرین ویڈیوز اپنے صارفین کی فیڈ میں دکھانے کا منصوبہ ہے اور یہ ویڈیوز ان پر مشتمل ہونگی جو کہ تجویز کردہ ہونگی یا پھر ان اکاونٹ سے ہونگی جس کو صارف فولو نہیں کرتا۔

موسری کا کہنا تھا کہ اب انسٹاگرام فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں رہی ہے ۔

واضح رہے کہ حالیہ تبدیلی کو انسٹاگرام میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ انسٹاگرام بنیادی طور پر ایک فوٹو شیئرنگ ایپ کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ تاہم مواد کی شکل میں اس تبدیلی کے بعد انسٹاگرام اب براہ راست ٹک ٹاک کے مقابلے میں آجائے گا۔

Source: Twitter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div