Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گزشتہ مالی سال برآمدات25 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا دعویٰ

مشیر تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال برآمدات پہلی...
شائع 02 جولائ 2021 12:20am
کاروبار

مشیر تجارت رزاق داود نے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال برآمدات پہلی بار 25ارب30کروڑ ڈالر رہیں، مالی سال 2014 میں برامدات کی مالیت25.10ارب ڈالر تھی۔

ٹوئیٹ میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ جون میں برآمدات کسی بھی ایک ماہ میں سب سے زیادہ رہیں،

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ گذشتہ ماہ 2 ارب 70کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جبکہ گذشتہ مالی سال خدمات کی برآمد 5.9ارب ڈالر رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے باوجود برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div