Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

اب فیس بک پر آپ ہیری پورٹرمیں ڈھل سکتے ہیں

اب فیس بک پر صارف خود کو ہیری پورٹر کے کرداروں میں بھی ڈھال سکیں...
شائع 08 جولائ 2021 11:58pm
سائنس

اب فیس بک پر صارف خود کو ہیری پورٹر کے کرداروں میں بھی ڈھال سکیں گے ۔

فیس بک نے ویڈیو کالنگ میں نئی اے آر کی خصوصیت متعارف کروادی۔ اے آر یعنی آگمینٹڈ ریئلٹی کے اس فیچر کے تحت پورٹل کے ویڈیوکالنگ فیچر میں صارف خود کو معروف ہالی وڈ فلم ہیری پورٹر اور اسکے دوستوں کے کردار میں ڈھال سکے گا۔ فیس بک پر شائع ہونیوالے بلاگ کے مطابق کوئی بھی شخص اس آگ مینٹڈ ریئلٹی فیچر کو پورٹل کے کرٹن کال میں جاکر استعمال کرسکتا ہے۔ اور پھر اس فیچر میں جاکر ہیری پورٹر فلم میں موجود تین جگہیں دامنسٹری آف میجک، دا ایج آف دا فاربڈن فارسٹ اور ہوگاورٹ دا گریٹ ہال کا کسی بھی محل وقوع کا انتخاب کرے گا ۔

جیسے ہی صارف اس خصوصیت کا استعمال کرے گاتو پورٹل کے ویڈیو کالنگ میں موجود افراد ہیری پورٹر اوراسکے دوستوں کے کرداروں میں ڈھلنا شروع ہوجائیں گے تاہم کون کس کردار میں ڈھلتا ہے، اسکا انتخاب برجستہ طور پر خود پورٹل میں ہوگا۔

ابھی پورٹل کا آے آر فیچر ویڈیو کالنگ صارفین کیلئے صرف برطانیہ اور امریکا میں میسر ہے تاہم دیگر ممالک کے صارفین بھی یہ فیس بک کی خصوصیت اسکے ایپ کے کیمرے ، شیئر ویڈیو اور فوٹو بذریہ اسٹوریز کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔ ستمبر میں فیس بک نے آگ مینٹڈ ریئلٹی کے شعبے میں کام میں تیزی لانے کا اعلان کیا تھا تاکہ پورٹل اور مسینجر میں اے آر کی خصوصیت سے صارف استعفادہ حاصل کرسکے۔

فیس بک نے اے آر اور وی آر کی مشینوں پر حال میں کافی سرمایہ کاری کی ہے اور صرف اسہی لیب میں اسکے تقریبا دس ہزار کے قریب افراد کام کررہے ہیں۔

source: facebook

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div