Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دوسرا ون ڈے ،پاکستان اور انگلینڈ کل مدمقابل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ٹاکرا کل...
شائع 09 جولائ 2021 07:32pm

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ٹاکرا کل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ہفتے کے روز لندن میں بارش کی پیشگوئی کی گئی جس سے میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ کارڈف میں پہلے ون ڈے میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی ہے، 142 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 22ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا تھا،

ڈیوڈ ملان اور زاک کرولی نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں، انگلش فاسٹ بائولر ثاقب محمود کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، اس فتح کے بعد انگلینڈ کو سیریز 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی۔

جمعرات کو کارڈف میں کھیلے جارہے تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو بے بس کردیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 36 ویں اوور میں ہی 141 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div