Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

فیول ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کے نرخ میں 26 پیسے فی یونٹ کمی

مئی کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں26 پیسے فی یونٹ کمی...
شائع 12 جولائ 2021 07:19pm

مئی کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں26 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔ سی پی پی اے نے12 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صرف جولائی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کی پیدواری صلاحیت بہت زیادہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ چند روز غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھاکہ ترسیل کے نظام میں 4 ہزارمیگاواٹ بجلی مزید شامل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ٹرپنگ، اووہیٹنگ یا طوفان سے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔

اضافی بجلی پیدا کرنے پر حماد اظہر نے شہباز شریف پر تنقید کی اور کہا کہ 1،2 ماہ تو طلب میں اضافہ ہوتا ہے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پورے سال کی 16 ہزار میگاواٹ سے بھی زیادہ بجلی پیدا کردی، انہوں نے سوال کیا کہ شہبازبتائیں کہ باقی 10 ماہ بجلی کے کرایہ کے پیسے کون ادا کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div