Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

صدر پاکستان عارف علوی اب ٹک ٹاک پر نظر آئیں گے

صدر پاکستان عارف علوی اب ٹک ٹاک پر بھی نظر آئیں گے ۔ ٹک ٹاک...
شائع 19 جولائ 2021 10:32pm

صدر پاکستان عارف علوی اب ٹک ٹاک پر بھی نظر آئیں گے ۔ ٹک ٹاک نوجوانوں میں عام طور پر ایک تفریحی ایپ کے طور پر نوجوانوں میں مقبول ہے اور کئی نوجوان لڑکے ولڑکیاں اس ایپ پر مختلف گانوں پر لپس سنکنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

اب صدر پاکستان عارف علوی نے بھی ٹک ٹاک پر باضابطہ طور پر اکاونٹ بنالیا ہے، اور اس حوالے سے تصدیق بھی ٹوئٹر اکاونٹ پر کردی گئی ہے۔

اس سے قبل اٹھائیس جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنایا تھا ، پہلے دو مرتبہ بھی ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی لگائی جاچکی ہے جس کے بعد اب دوبارہ تیسری مرتبہ یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔ پہلے سندھ ہائیکورٹ نےملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔

پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طورپرمعطل کرنےکاحکم بھی دیا گیا تھا۔

ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کئے تھےاور 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا تھا۔

اس حوالے سے درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد ہے۔ وکیل کا مزیدکہنا ہے کہ پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div