Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عید پر مزیدار پکوانوں کیلئے تیاریاں مکمل، ڈاکٹرز کا اعتدال کا مشورہ

لاہور میں بڑی عید پر مزیدار پکوان بنانے کیلئے گھروں میں تیاریاں...
شائع 21 جولائ 2021 06:55pm

لاہور میں بڑی عید پر مزیدار پکوان بنانے کیلئے گھروں میں تیاریاں مکمل ہیں مگر طبی ماہرین نے دل، شوگر اور بلڈ پریشر سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کو کھانے میں اعتدال سے کام لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔

کھابوں کے شوقین لاہوری مزیدار پکوان کھانے کیلئے تیار ہیں۔ قربانی کے بعد بکرے، گائے اور اونٹ کے گوشت کے لذیذ پکوان گھروں میں تیار بھی ہورہے ہیں مگر ڈاکٹرز نے شہریوں کو کلیجی، چانپ اور بھنا ہوا گوشت کھاتے ہوئے اعتدال سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہر غذائیت عائشہ ناصر نے تکہ بوٹی پارٹیوں کو انجوائے کرنے والے اور خاص کر دل، شوگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم کھائیں اور سلاد کا استعمال بڑھائیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں عید کے تینوں روز لذیذ پکوان کھانے والوں سے گزارش ہے کہ غذا کا استعمال اعتدال پسندی سے کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div