Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

نورمقدم قتل کیس ،ملزم ظاہرجعفر کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم قتل کیس کی سماعت...
شائع 24 جولائ 2021 08:14pm

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،تو سرکاری وکیل نے مزید ریمارنڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ پستول اورچاقوبرآمد کرلیا موبائل برآمد کرنے ہیں ، عدالت نے مزید دو روزہ ریمانڈ دے دیا۔

سابق سفیر کی بیٹی نورمقدم قتل کیس کے ملزم ظاہرجعفرکوتین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے سماعت کی ، جج نے تفتیش میں پیشرفت سے متعلق پوچھا تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ تین روزمیں پسٹل ، چاقو اور خون کے نمونے لیے ہیں مقتولہ اورملزم کے موبائل برآمد کرنا کیلئے مزید ریمانڈ دیا جائے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا نے استدعا منظور کرتےہوئے دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں قتل کی جانے والی نورمقدم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کوموصول ہوگئی ۔ مقتولہ کے جسم پرتشدد کے متعدد نشانات پائے گئے ۔ نورمقدم کے جسم پرمتعدد جگہوں پرچاقوکے گہرے زخم ہیں ۔ موت کی وجہ دماغ کوآکسیجن سپلائی کی بندش ہے ۔

معاون خصوصی شہبازگل نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی نورمقدم کے گھرجا کراہلخانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہارکیا ۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا مقتولہ کے والد شوکت نے دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ وزیراعظم نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے ۔ متاثرہ فیملی کو انصاف دلوائیں گے ملزم کا نام بلیک لسٹ اور ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے کام ہورہا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div