Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

رنگ روڑ اسکینڈل،دو سرکاری افسران کے ریمانڈ میں توسیع

لاہورکی مقامی عدالت نے راولپنڈی رنگ روڑ منصوبہ میں مالی بے...
شائع 24 جولائ 2021 11:12pm

لاہورکی مقامی عدالت نے راولپنڈی رنگ روڑ منصوبہ میں مالی بے ضابطگی اسکینڈل میں گرفتار دوسرکاری افسران کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبد الرحمان نے کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق کمشنرراولپنڈی محمد محمود اور سابق ڈائریکٹرلینڈ ایکوزیشن وسیم تابش کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد اینٹی کرپشن کی تحویل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمان سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے۔ ملزمان نے راولپنڈی رنگ روڑ پروجیکٹ میں خلاف ضابطہ توسیع کی،

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان پرمالی بے صابطگیوں اورغیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام بھی عائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خزانے کودو ارب ساٹھ کروڑکا نقصان پہنچایا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو اینٹی کرپشن کے حوالےکردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div