Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

پٹھانوں کے متعلق بیان، اولمپئن ماحور شہزاد نے معافی مانگ لی

پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحورشہزاد نےحریف کھلاڑیوں کو " پٹھان"...
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2021 08:09pm

پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحورشہزاد نےحریف کھلاڑیوں کو " پٹھان" کہنے پر معذرت کرلی۔ وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پٹھان برادری کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

ماہورنےاپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے پشتون بہن بھائیوں سےمخاطب ہوکر معذرت کررہی ہوں کہ میرے الفاظ سےآپ لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ میرے لئے سب پاکستان قابلِ احترام ہیں کیوں کہ آج میں جس مقام پر ہوں آپ لوگوں کی دعاؤں اور سپورٹ سے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا جب 2 جون کو یہ پتہ چلا کہ میں پاکستان کی اولمپکس میں نمائندگی کروں گی تو ہمارے ٹاپ کے بیڈ منٹن پلیئرز نے میرے بارے میں اخباروں میں منفی چیزیں لکھوانا شروع کردیں۔نہ کہ صرف مجھے بلکہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور میرے والد کو ذلیل کیاگیا۔ بولا گیا کہ ماحور شہزاد فیڈریشن کی چہیتی ہے،اس کا بیڈمنٹن میں کوئی لیول نہیں ہے۔ ماحور شہزاد کہ والد نے فیڈریشن کو پیسے دیے ہیں حالاں کہ میں پاکستان کی پانچ سال سے قومی چیمپئن ہوں اس کےباوجود مجھے اس تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ میرا کیا قصور تھا۔ یہی کہ میں نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا سوچا.

ماحور نے مزید کہا ایک دوسری بیڈمنٹن پلیئر نے اخبار میں دینا شروع کردیا کہ اولمپکس میں کھیلنا ان کا حق تھا۔ جن کو اولمپکس میں بارے میں معلومات رکھتے ہیں ان سب کو پتہ ہے کہ اگر ایک ایونٹ میں ایک ملک کے دو لوگوں نے کھیلنا ہے تو دونوں کی ورلڈ رینکنگ ٹاپ 16 میں ہونی چاہیئے۔

ماحور نےکہامیں نےانٹرویو میں جو کہا وہ پوری پٹھان برادری کو نہیں بلکہ ان لوگوں کو کہاجنہوں نےاولمپکس سے ڈیڑھ مہینہ پہلے اور اولمپکس کے دوران بھی مجھے ٹینشن دی۔میں آپ سب سےبہت زیادہ معذرت چاہتی ہوں کہ میری وجہ سے آپ لوگوں کا دل دُکھا ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ مجھے سچے دل سے معاف کردیں گے۔

واضح رہے 27جولائی کو سوشل میڈیا پر ماحور شہزاد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے اپنے حریف کھلاڑیوں کو حاسد قرار دیتے ہوئے پٹھان کہا تھا۔

ویڈیو میں ماہور نے کہا تھا کہ لوگوں نے مجھے سراہا لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی جو بالکل پٹھان ہیں کیوں کہ میں پاکستان میں نمبر ایک ہوں اور اولمپکس کھیل رہی ہوں تو ہمارے کچھ بیڈمنٹن پلیئر مجھ سے جلتے ہیں کہ میں اس مقام تک کیسے پہنچ گئی۔ خود بھی نہیں کرنا اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دینا۔

olymics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div