Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ،شرح 12 فیصد سے زائد

مہنگائی میں اضافہ تسلسل سے جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی میں...
شائع 27 اگست 2021 08:03pm
کاروبار

مہنگائی میں اضافہ تسلسل سے جاری ہے اور ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.22 فیصد اضافہ ہوگیا ۔

مہنگائی کی شرح 12.67 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق 51 اشیاء میں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا،

ادارہ شماریات کے مطابق 5 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی۔

دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا، لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے، برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے مزید بتایا کہ چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا ہوگیا، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی، ایک پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div