Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,268,536 591
DEATHS 28,377 18
Sindh 467,425 Cases
Punjab 438,989 Cases
Balochistan 33,185 Cases
Islamabad 106,679 Cases
KP 177,440 Cases

لاہور:پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس نے انکشاف کہ اولمپکس مقابلوں سے قبل ارشد ندیم کے بازو میں درد تھا جس کے باعث ارشد ندیم اولمپک مقابلے میں شرکت نہیں کرنا چاہتے تھے۔

پاکستانی اولمپک دستے کے ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کو اولمپک میں شرکت کیلئے فِٹ کیا گیا،ارشد ندیم کی کہنی میں درد تھا، جسکی وجہ سے وہ صحیح طرح سے تھرو نہیں کر پارہے تھے۔

ٹوکیو میں بھی ارشد ندیم تھرو کرتے ہوئے ہچکچا رہے تھے کہ کہیں درد پھر سے نہ نکل آئے لیکن انہیں یقین دہانی کروائی گئی، پھر حوصلے کے ساتھ ارشد ندیم نے کارکردگی دکھائی،بھارتی کھلاڑی کا کوچ ڈرا ہوا تھا ،وہ کہتا تھا کہ ارشد ندیم 90 میٹر سے زیادہ تھرو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جیولین تھرو کے ایک بھارتی کھلاڑی کے ساتھ سات آفیشل آئے تھے، ہمارے کھلاڑی بھی اگر تربیت کے ساتھ معاشی خوشحال ہوں تو وہ کسی سے کم نہیں۔