Aaj TV News

BR100 4,730 Decreased By ▼ -34 (-0.7%)
BR30 20,317 Decreased By ▼ -354 (-1.71%)
KSE100 45,578 Decreased By ▼ -243 (-0.53%)
KSE30 17,872 Decreased By ▼ -134 (-0.75%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,268,536 591
DEATHS 28,377 18
Sindh 467,425 Cases
Punjab 438,989 Cases
Balochistan 33,185 Cases
Islamabad 106,679 Cases
KP 177,440 Cases

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم غلط خبر چلانے پر بھارتی میڈیا پر برہم ہو گئے اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں وسیم اکرم نے ٹائمز آف انڈیا اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، اپنی خبر کا ذریعہ درست کریں بھر خبر دیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی او آئی ہندوستان کے سرفہرست اور قابل اعتماد اخبارات میں سے ایک ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبریں صرف اس ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے مزیدکہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا عہدہ ایک خاص عہدہ ہے لیکن مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں، خدا کا شکر ہے کہ میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن پر رمیز راجہ کو ترجیح دی۔