Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

واٹس ایپ پر بھاری جرمانہ

آئر لینڈ میں واٹس ایپ پر صارف کے ڈیٹا سے متعلق قانون جی ڈی پی آر...
شائع 02 ستمبر 2021 11:39pm
سائنس

آئر لینڈ میں واٹس ایپ پر صارف کے ڈیٹا سے متعلق قانون جی ڈی پی آر کی خلاف ورزی پر دوسو چھیاسٹھ ملین ڈالر کا جرمانہ لگادیا گیا۔ واٹس ایپ کو پہلی مرتبہ قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔

آئرش ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے یہ جرمانہ واٹس ایپ پر لگایا ،کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ واٹس ایپ نے خلاف ورزی کی ہے کہ وہ کس طرح اپنے صارف اور وہ افراد جو کہ صارف نہیں ہیں ،انکی معلومات کیسے یا کس عمل سے گزارتی ہے۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ اس نے واٹس ایپ کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام سے صارف کی معلومات شیئر کرنےکے حوالے سے واٹس ایپ کے عمل میں بے ضابطگی پائی ۔

واٹس ایپ پر یہ جرمانہ ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب اس نے جنوری میں اپنی پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا تاہم یہ پھر صارفین اور ریگولیٹر کی جانب سے تنقید کے بعد اپ ڈیٹ موخر کر دی گئی تھی ۔

واٹس ایپ پر صارف کی معلومات حاصل کرکے اسکو فیس بک سے شیئر کرنے پر تنقید کی گئی تھی۔

واٹس ایپ کی جانب سے فیصلے کیخلاف اپیل کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہے۔

Source: 9to5mac.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div