Aaj TV News

BR100 5,026 Decreased By ▼ -17 (-0.34%)
BR30 24,675 Increased By ▲ 73 (0.3%)
KSE100 46,427 Decreased By ▼ -303 (-0.65%)
KSE30 18,590 Decreased By ▼ -157 (-0.84%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,190,136 3,902
DEATHS 26,413 83
Sindh 440,164 Cases
Punjab 406,960 Cases
Balochistan 32,456 Cases
Islamabad 101,550 Cases
KP 165,980 Cases

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ سستا اور فوری انصاف ہر شہری کا بنیادی حق ہے،کسی بھی شہری کو انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مشکل سے آزادی حاصل کی تھی، سستا اور فوری انصاف ہرشہری کا بنیادی حق ہے اس لے ڈسٹرکٹ کورٹس کا قیام انتہائی اہم تھا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جب سچی گواہی ناپید ہوجائے تو انصاف کی فراہمی میں مشکل پیش آتی ہے جبکہ قانون کی بالادستی ہو گی تو کمزور طبقوں کو انصاف فراہم ہو سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزیدکہا کہ ضلعی عدالتوں کے بغیر ججز اور وکلا کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تاہم اب کسی بھی شہری کو سستے اور فوری انصاف سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سماجی اور معاشرتی اخلاقی اقدار کے بغیر عدلیہ کا نظام نہیں چل سکتا جبکہ جھوٹی گواہی اور گناہ دیکھ کر منہ پھیر لینا انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے مزیدکہا کہ عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد نہ ہونا آمرانہ نظام کی نشاندہی کرتا ہے، نظام عدل کے اسٹیک ہولڈرز عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے، 60 سال بعد کسی نے سائلین کے بارے میں سوچا ہے ہمیں بھی انصاف کی فراہمی میں ساتھ کھڑا پائیں گے۔