Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سے آٹا مہنگا

گندم کی ترسیل میں رکاوٹ نے آٹا مہنگا کردیا ،سرکاری گوداموں میں 37...
شائع 08 ستمبر 2021 11:26pm
کاروبار

گندم کی ترسیل میں رکاوٹ نے آٹا مہنگا کردیا ،سرکاری گوداموں میں 37 لاکھ ٹن موجود ہے تاہم حکومت مہنگے داموں درآمد کی جانی والی گندم پر انحصار کررہی ۔

مل مالکان بحران کی وجہ حکومتی فیصلہ سازی میں تاخیر کو قراردے رہے ہیں جبکہ پارلیمنٹرین کہتے ہیں مفاد عامہ حکومت کی ترجیح ہی نہیں ۔

زرعی ملک ہونے کے باوجود ملک گندم کے بحران کا ذمے دار ہے اور حکومتی فیصلہ سازی میں سست روی سے طلب اوررسد کےدھندے کولیکرمافیا نےاپنا کام دیکھا دیا ہے۔

فلورملزمالکان کہتے ہیں کہ حکومت ذخیرہ کی گئی37 لاکھ ٹن گندم فراہم نہیں کررہی،270 ڈالرکےبجائے ساڑھے تین سو ڈالرفی ٹن گندم خریدی گئی ، تاخیرسے فیصلہ سازی کا خمیازہ عوام بھگت رہے۔

حکومت گندم کی ریکارڈ پیدوارکا دعویٰ کررہی تاہم حکومت نے قیمتوں میں اضافے کو تسلیم کرتے ہوئے نیا لالی پاپ بھی تھما دیا۔

وہ کہتے ہیں فائدہ کسان کو پہنچا ہے،عوام کو ریلیف جلد سبسڈی کارڈ کے ذریعے دئینگے۔

بلند قیمت کے ساتھ بھی مارکیٹ سے گندم کی عدم دستیابی کا فائدہ مافیا اٹھا رہا ، جبکہ اس کاروبارسے وابسطہ افراد اور صارفین حکومت سے بر وقت فیصلے اور ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div