Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا ایڈیشن ، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا حمایت کا اعلان

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کشمیر پریمیئرلیگ کے دوسرے...
شائع 08 ستمبر 2021 11:43pm

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کشمیر پریمیئرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے بھرپور سپورٹ کا اعلان کردیا۔ مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی کہتے ہیں کہ کشمیر میں کرکٹ کے فروغ کیلیے مزید کردار ادا کریں گے۔

پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس شہریار آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم، وزارت دفاع، وزارت خارجہ سمیت کشمیر پریمیر لیگ کی انتظامیہ اور فرنچائز اونرزنے شرکت کی۔

اجلاس میں شہریارآفریدی نے کشمیر کاز میں حصہ بننے پر کے پی ایل کی منیجمنٹ اور فرنچائز مالکان کی کاوشوں کو سراہا۔

اجلاس میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کشمیر پریمئیرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں مظفرآباد ٹائیگرز کے اونر ارشد خان تنولی نے حوصلہ افزائی پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔ انشااللہ کشمیر کاز کیلئے خدمات جاری رکھیں گے۔ کے پی ایل کی ترقی اورکشمیر میں کرکٹ کے فروغ کیلیے مزید کردارادا کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div